اسلامی ممالک کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کی کانفرنس کا انعقاد

IQNA

اسلامی ممالک کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کی کانفرنس کا انعقاد

23:58 - January 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2264479
بین الاقوامی گروپ : اسلامی ممالک کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کی کانفرنس ۲۷ جنوری کو انڈونیشیا کے صوبہ سوماٹری کے شہر پالم بانگ میں منعقد کی گئی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے امارات کی خبررساں ایجنسی ﴿ WAM﴾ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ ایک روزہ کانفرنس ۲۳جنوری کو شروع ہونے والے اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے اجلاس کے سلسلے میں منعقد کی گئی ہے ۔
اس کانفرنس میں "اسلامی ممالک میں ترقی کے عمل اور جمہوریت میں خواتین کا کردار"، "اسلامی سماجی تنظیموں کا کردار"،" اسلام میں خواتین کے حقوق " اور "مشکلات کے حل کے لیے خواتین کی صلاحیت" کے علاوہ " فلسطینی خواتین اور بچوں کےساتھ غم خواری" جیسےموضوعات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین ، اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمنٹس پر مشتمل ہے جس کی تاسیس ١۹۹۹ء میں ایران کے دارالحکومت تہران میں گئی ہے ۔
941776
نظرات بینندگان
captcha