ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سایٹ "المنار" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کا دورہ کرنے والے لیبیا کے ایک عدالتی وفد نے ۲۷ جنوری کو امام موسی صدر اور ان کے ساتھیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں لبنانی وزیر قانون کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "السفیر" نے لکھا ہے : لیبیا سے آئے ہوئے اس وفد نے بڑی اہم اطلاعات فراہم کی ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ امام موسی صدر ۱۶ سال (۱۹۷۸سے۱۹۹۴) تک لیبیا کی سرزمین پر موجود تھے لیکن اس تاریخ کے بعد ان کی زندگی یا موت کے بارے میں کوئی موثقہ معلومات نہیں ہیں ۔
941552