قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق خبررساں ايجنسی "نون " سے نقل كيا ہے كہ یہ فيسٹيول 8 سے 10 فروری 2012ء ،( 15 سے 17 ربيع الاول )حضرت رسول خدا اور حضرت امام جعفر صادق (ع) كی ولادت كی مناسبت سے ، كربلا میں منعقد كيا جارہا ہے۔ اور یہ فيسٹيول حضرت امام حسين (ع) اور حضرت ابو الفضل العباس كی حرم كمیٹی كے توسط سے ہوگا۔
اس فيسٹيول كمیٹی كے ركن علی كاظم سلطان نے اس بارے میں كہا اس فيسٹيول كا موضوع "پيغمبر اسلام ، انسانيت كيلئے بہترين رہنما "ہے۔
انہوں نے مزيد كہا اس میں آرٹ اور فن كی نمائش بھی ہوگی اور یہ بھی اس فيسٹيول كے آخر تك جاری رہے گی۔
علی كاظم سلطان نے آخر میں كہا یہ فيسٹيول ريسرچ اور ڈيويلپمنٹ سينٹر كہ جو ہائر ايجوكيشن وزارت عراق سے وابستہ ہے ، كے تعاون سے منعقد كيا جارہا ہے ۔
ياد رہے كہ اس میں مذہبی ، علمی اور سياسی شخصيات بھی شركت كریں گی۔
944970