قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق gnet ويب سائٹ كے حوالہ سے نقل كيا ہے كہ اس قومی سيمينار میں تيونس كی مختلف شخصيات علماء ، مفكران، محققين، اور پروفيسرز شركت كریں گے ۔اور اس كا ہدف اور مقصد انقلاب تيونس اور اس كو رسول اكرم (ص) كے فرامين سے تطبيق دينا ہے۔
اس سيمينار میں انقلاب تيونس كے نتائج، انقلاب اور ظلم سے نجات سيرہ نبوی میں، ڈكٹیٹر نظام سے مقابلہ، ظلم اسلامی تعليمات میں، ترويج اسلام سے مربوط پيغمبر اكرم (ص) كے فرامين امت كے درميان بغير كسی تفرقہ كے، انقلاب كے بعد قومی صلح اور عدالت كی برقراری، اور سنت نبوی ظلم كے خلاف جيسے موضوعات مورد بحث قرار پائیں گے۔
ياد رہے كہ اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں مصطفی بن جعفر آئين اسمبلی كے چئير مين اور نور الدين الخادمی تيونس كی اسلامی امور كے وزير شركت كریں گے اور اس كی اختتامی تقريب میں تيونس كے صدر منصف المرزوقی شركت كریں گے۔
944969