امارات میں معلولين كيلئے قرآن كريم مقابلے كا آغاز

IQNA

امارات میں معلولين كيلئے قرآن كريم مقابلے كا آغاز

11:13 - February 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2267336
بين الاقوامی گروپ: 12 واں حفظ، تلاوت اور تفسير قرآن كريم كا جسمانی معلولين كيلئے "راس الخيمہ امارات " كے عنوان سے مقابلے كا آغاز 31 جنوری سے اس ملك كے علاقہ راس الخيمہ میں ہوچكا ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق امارات كی خبررساں ايجنسی (وام) سے نقل كيا ہے كہ اس مقابلے كی تقريب میں راس الخيمہ كے ناظم اور اعلیٰ كونسل كے ركن سعود بن صقر القاسمی بھی شركت كریں گے۔ اس مقابلے كا آغاز 31 جنوری كو ہوا جبكہ اور 2 فروری تك جاری رہے گا۔
مقابلہ كے سيكرٹریٹ كے اركان پر مشتمل خصوصی كمیٹی اور راس الخيمہ كے قرآن كريم انسٹی ٹيوٹ كے اركان ان مقابلوں پر نظارت كریں گے جبكہ ان مقابلوں میں 33 مشاركين شركت كررہے ہیں۔
راس الخيمہ كے معلولين كی ديكھ بھال كرنے والے سينٹر اور بحالی سينٹر كی ڈائريكٹر الہام بنت عبدالعزيز بن حميد القاسمی كہ جو وزارت سماجی امور سے وابستہ ہے، نے بھی ان مقابلوں پر نظارت كرنے والوں اور شركت كرنے والے معلولين مرد اور خواتين سے افتتاحی تقريب میں خطاب كيا۔
انہوں نے خاص طور پر علوم قرآن انسٹی ٹيوٹ كہ جس نے ان مقابلوں میں بہت زحمات اٹھائی ہیں، كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا انسٹی ٹيوٹ اور خدمت كرنے والی تنظيموں اور اس قسم كے مقابلوں كا ہدف اور مقصد تربيت اور معاشرہ كے معلولين كی خدمت ہے۔
ياد رہے كہ اس كی اختتامی تقريب 2 فروری كو صقر القاسمی كی موجودگی میں راس الخيمہ كے ثقافتی سينٹر میں منعقد ہوگی۔
945165
نظرات بینندگان
captcha