آيسسكو اسلامی ورثہ كمیٹی ويب سائٹ كا افتتاح

IQNA

آيسسكو اسلامی ورثہ كمیٹی ويب سائٹ كا افتتاح

11:16 - February 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2267337
بين الاقوامی گروپ:تعليم، سائنس اور اسلامی ثقافت كی تنظيم سے منسلك، آيسسكو اسلای ورثہ كمیٹی ويب سائٹ كا افتتاح اپريل 2012ء میں ہوگا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيسسكو كی ويب سائٹ سے نقل كيا كہ ادارہ تعليم، سائنس اور اسلامی ثقافت كی تنظيم كی 30ویں سالگرہ كی مناسبت سے اسلامی ورثہ كمیٹی ويب سائٹ كا افتتاح، مراكش كے دارالحكومت رباط میں ہوگا۔
آيسسكو كے ڈائريكٹر جنرل عبدالعزيز عثمان التويجری نے كہا یہ ويب سائٹ اسلامی ورثہ كمیٹی كيلئے بہترين موقع شمار ہوگی، تاكہ آج كل كی اسلامی تمدن كيلئے جو مشكلات وجود میں آئی ہیں، مسلمانوں كی اور خاص طور پر فلسطين كی عوام كی آواز كو دنيا تك پہنچا سكے۔
انہوں نے مزيد كہا عراق ، افغانستان اور فلسطين میں اسلامی تہذيب كو ختم كرنے كی سازش كی جارہی ہیں، اس كمیٹی كا فريضہ ہے كہ ان ممالك كی اسلامی تہذيب اور ثقافت كی حفاظت كرے۔ اور تمام مسلمان مفكرين كو بھی چاہئے كہ اس كمیٹی كے ذريعے اسلام كی بنيادوں كو كمزور كرنے والوں كے خلاف اقدام كریں۔
التويجری نے آخر میں كہا اس ويب سائٹ كا بہت جلد افتتاح ہونے والا ہے، مسلمانوں كی معنوی اور ثقافتی اقدار، تمام انٹرنیٹ صارفين كيلئے قابل مشاہدہ ہوگی۔ اور تمام عالم اقوام، اسلامی تہذيب اور اس كے دوسری تہذيبوں پر اثرات سے اچھی طرح آشنا ہوں گے۔
945236
نظرات بینندگان
captcha