فرانس كے مسلمانوں كو جشن ميلاد النبی (ص) میں شركت كيلئے دعوت

IQNA

فرانس كے مسلمانوں كو جشن ميلاد النبی (ص) میں شركت كيلئے دعوت

16:03 - February 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2267459
بين الاقوامی گروپ: فرانس كی اسلامی كونسل " CFCM " نے فرانس كے مسلمانوں سے تقاضا كيا ہے كہ ميلاد النبی (ص) كے جشن بھرپور شركت كریں اور شاندار طريقہ سے منائیں۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق اس "سفير نيوز" كی ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ فرانس كی اسلامی كونسل نے ايك بيان جاری كيا ہے كہ ہفتہ 4 فروری 2012ء كو جشن ميلاد النبی كا اعلان كرتے ہیں اور اس ملك كے تمام مسلمانوں سے اس جشن میں شركت كی درخواست بھی كی ہے تاكہ اس كو مذہبی جوش و خروش سے منايا جاسكے اور اسلام كی ترويج بھی ہوسكے۔
ان كے بيان كے مطابق یہ جشن مسلمانوں كيلئے بہترين موقع ہے تاكہ پيغمبر رحمت (ص) كی دوسرے لوگوں كو آشنائی كراسكیں اور دوسرے اديان كے لوگوں سے گفتگو كرنے كا موقع بھی فراہم ہوسكے۔
اس بيان كے آخر میں یہ بتايا گيا ہے كہ فرانس كی اسلامی كونسل اس خصوصی مناسبت كو فرانس كے تمام مسلمانوں كو مبارك باد پيش كی ہے اور اميد كی ہے كہ ميلاد النبی(ص) كی مناسبت پورے عالم اسلام میں ترويج ہو۔
946106
نظرات بینندگان
captcha