قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اس "CPI"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل غزہ كے دورے پر آرہے تھے اور لوگوں كو ان كا آنا غصے میں اضافہ كا باعث تھا۔
فلسطينی عوام نے پلے كارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر لكھا تھا بان كيمون اسرائيل كی حمايت بند كرو، اور اسرائيل كی ظالمانہ كارروائيوں كے مقابلہ میں اقوام متحدہ كے سكوت كی مذمت كرتے ہیں۔
مقامی شخصيات كا كہنا ہے كہ بان كيمون اس سفر میں كسی بھی سياسی شخصيت سے ملاقات نہیں كریں گے۔ كيونكہ گذشتہ سال انہوں نے فلسطين كے قيديوں كے خاندان سے ملاقات كی بجائے ايك سابقہ صیہونی فوجی كی ملاقات كيلئے چلے گئے تھے۔
946251