قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اردن كے روزنامہ الدستور سے نقل كيا ہے كہ عمان میں موجود امارات كے سفارت خانہ كی طرف سے قرآن مجيد كو اردن كے مختلف صوبوں كی مساجد میں ميلاد النبی (ص) كی مناسبت سے تقسيم كيا گيا۔
بعض دوسری تنظيموں كی طرف سے قرآن مجيد كی تقسيم بھی كی گئی اس كا ہدف اور مقصد مسلمانوں كے درميان اتحاد اور اخوت و برادری ہے۔
ذرائع كے مطابق ادارہ اسلامی امور دبئی كی طرف سے كچھ ماہ پہلے آٹھ ہزار سے زيادہ قرآن مجيد كے نسخے اردن اور فلسطين میں تقسيم كئے گئے تھے۔
946727