نجف میں پانچویں بين الاقوامی كتابوں كی نمائش / مقالہ نويسی كی دعوت

IQNA

نجف میں پانچویں بين الاقوامی كتابوں كی نمائش / مقالہ نويسی كی دعوت

8:59 - February 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2271918
بين الاقوامی گروپ: "نجف، 2012ء میں اسلامی ثقافت كا مركز " كے منصوبہ كے ساتھ ساتھ پانچویں بين الاقوامی كتابوں كی نمائش كا آغاز 14 فروری كو ہوگا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق " alnajaf2012"اس ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ حضرت امام علی (ع)كے حرم انفارميشن ڈائريكٹر ہاشم الباججی نے اس كتاب كی نمائش كی افتتاحی تقريب كے بارے میں خبر دی۔اسی طرح انہوں نے "امام علی(ع) كے دانشورانہ اور ثقافتی اقدامات كا بين الاقوامی ايوارڈ" كا مقابلہ كہ جو حرم امام علی كے امور دانشور كے زير اہتمام منعقد ہورہا ہے، كی اطلاع بھی دی ہے۔
انفارميشن ڈائريكٹر نے مزيد كہا یہ مقابلہ امام علی (ع) كی شخصيت كےبارے دو حصوں میں، پہلا حصہ "امام اور وفاداری" اور دوسرا حصہ "امام اور اسلامی دنيا كی فكر"منعقد ہوگا۔
الباججی نے اعلان كيا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كيلئے مقالہ جمع كروانے كی آخری تاريخ 15 ستمبر 2012ء ہے۔ انہوں نے كہا ان مقابلوں میں جيتنے والوں كو مختلف انعامات دئیے جائیں گے، جيسے پہلا انعام گولڈ میڈل بمعہ دس ہزار ڈالر، دوسرا انعام سلور میڈل بمعہ 7500 ڈالر، جبكہ تيسرا انعام پانچ ہزار ڈالر ہوگا۔ اور اسی طرح ہر شركت كرنے والے كو بھی انعام ديا جائے گا۔
انہوں نے آخر میں كہا حرم امام علی (ع) كے ثقافتی امور كی طرف سے ابھی تك 60 كتابوں كی اشاعت ، افكار امام علی (ع) كے عنوان سے كئی ميگزين جيسے "الغری، الشعاع، النجف" اور اسی طرح ڈاكٹریٹ كے تھيسز امام علی (ع) كے موضوعات پر اشاعت ہوچكے ہیں۔
949183
نظرات بینندگان
captcha