قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس " almejlis.org"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اسلامی سپريم كونسل عراق كے چيئر مين ايك اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا انقلاب اسلامی ، امام خمينی (رہ) كی رحلت كے بعد امام خامنہ ای كی نمائندگی میں تمام ركاوٹوں كو دور كررہا ہے۔
یہ اجلاس سياسی، اجتماعی اور اعلیٰ شخصيات كی موجودگی میں اس كونسل كے دفتر بغداد میں منعقد ہوا۔عمار الحكيم نے انقلاب اسلامی ايران كو تمام مسلمانوں كيلئے نمونہ قرار ديا اور كہا امام خمينی (رہ) كی گہری سوچ اور اسلامی خصوصيات كو استعمال كرتے ہوئےايك سالم اور مكمل معاشرہ كی تخليق كی۔
اسلامی سپريم كونسل عراق كے چيئر مين نےامام خمينی كی خصوصيات كو بيان كرتے ہوئے كہا امام خمينی (رہ) نے اپنی كوششوں كے بعد ارد گرد كے تمام گروپوں اور احزاب كو اپنی نمائندگی میں اكٹھا كيا تاكہ اسلامی اصولوں كو ان پر نافذ كرے۔
انہوں نے مزيد كہا امام خمينی (رہ) كی رحلت كے بعد حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای كی نمائندگی میں انقلاب اسلامی كو ترقی كی راہ پر گامزن كيا ہے۔ اور دشمن كی تمام چالوں كو ناكام بنا ديا ہے ۔
عمار الحكيم نے آخر میں كہا حاكم ايسا ہونا چاہئے كہ عوام كی تمام مشكلات كو حل كرے نہ یہ كہ وہ خود ايك مشكل بن جائے اور ملك كو مشكلات كے دہانے پر كھڑا كردے۔
951066