مسلمانوں كے درمیان اتحاد ، اسلامی بيداری كے استمرار كی اہم شرط ہے

IQNA

مسلمانوں كے درمیان اتحاد ، اسلامی بيداری كے استمرار كی اہم شرط ہے

22:20 - February 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2272334
بين الاقوامی گروپ : آج ہمیں مذہبی فرقہ واريت جيسے فتنوں كے خاتمے کی كو شش كرنی چاہيئے اور اسلامی بيداری كے استمرار كے لیے اپنے درميان اتحاد و يكجہتی كو فروغ دينے پر توجہ ركھنی چاہيئے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی تحريك "امل" كی صدارتی انتظامیہ كے ركن "خليل حمدان" نے ۸ فروری كو پچسویں بين الاقوامی" وحدت اسلامی " كانفرنس كی افتتاحیہ تقريب سے خطاب كےدوران كہا ہے كہ ان دنوں ہم پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ اور امام صادق ﴿ع﴾ كی ولادت ، ايران كےاسلامی انقلاب كی سالگرہ اور اسلامی بيدرای كے ايك سال مكمل ہونے جيسی مہم مناسبتوں كا مشاہدہ كر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مختلف ممالك میں نظر آنے والی اسلامی بيداری اتنی آسانی سے ہاتھ نہیں آئی بلكہ یہ مہم واقعہ كئی كوششوں اور قربانيوں كا نتيجہ ہے جس كی ہمیں حفاظت كرنی چاہيئے ۔
950096
نظرات بینندگان
captcha