امارات میں "جائزہ دبئی " مقابلوں كا اختتام

IQNA

امارات میں "جائزہ دبئی " مقابلوں كا اختتام

22:36 - February 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2272947
بين الاقوامی گروپ: امارات میں حفظ قرآن كريم كا 13 واں مقابلوں كا گذشتہ شب 12 فروری كو اختتام ہوا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق امارات كے اخبار "الاتحاد" سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے 4 فروری ، پيغمبر اكرم(ص) كی ولات كی مناسبت سے شروع ہوئے اور 11 فروری تك جاری رہے۔
اختتامی مرحلہ میں 120 مرد و خواتين نے شركت كی ۔ خواتين كا مقابلہ دبئی كے علاقہ الحمریہ میں خواتين كی تنظيم النھضۃ ،جبكہ مردوں كا مقابلہ القصيص میں "اصلاحات اور سماجی رہنمائی" تنظيم كی طرف سے منعقد ہوا۔
اس تيرہویں مقابلوں میں قرآن كريم كے شعبہ حفظ میں كل قرآن كريم، 20 پارے، 10 پارے، 5 پارے اور تين پاروں كے حفظ كا مقابلہ رہا ہے۔
ان بين الاقوامی مقابلوں كی كمیٹی كے سربراہ ابراہيم محمد بوملحہ نے كہا گذشتہ سالوں كی نسبت اس سال مقابلہ اچھا رہا اور امارات كے بہترين حافظان قرآن كريم نے ان مقابلوں میں شركت كی۔
ياد رہے كہ گذشتہ سال 296 حافظ قرآن كريم نے ان مقابلوں میں شركت كی جبكہ اس سال 302 نے شركت كی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha