حزب اللہ كی جانب سے "شيخ علی سلمان" كے گھر پر آل خليفہ كی سكيورٹی فورسز كے حملے كی شديد مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے "شيخ علی سلمان" كے گھر پر آل خليفہ كی سكيورٹی فورسز كے حملے كی شديد مذمت

23:29 - February 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2272961
بين الاقوامی گروپ : "حزب اللہ " لبنان نے آل خليفہ كی سكيورٹی فورسز كی جانب سے بحرين كی اسلامی جماعت "وفاق ملی" كے سيكرٹری جنرل "علی سلمان" كے گھر پر حملے كی پرزور مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلا ع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كل ١١ فروری بروز ہفتہ ، "حزب اللہ" لبنان نے ايك بيان میں اس اقدام كی پرزور مذمت كرتے ہوئے تاكيد كی ہے كہ اس قسم كے ظالمانہ اقدامات آل خليفہ كی جانب سے قانون شكنی ، سياسی اصول و ضوابط كی خلاف ورزی اور شہريوں پر تشدد كی نشاندہی كرتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ بحرين میں عوامی رہنماؤں اور شيخ سلمان جيسی نامور شخصيتوں كو نشانہ بنانا مظاہرين كے خلاف آل خليفہ كی ظالمانہ سياسی پاليسيوں كا حصہ ہے ۔
951604
نظرات بینندگان
captcha