كويت كے قرآنی مراكز میں طلاب كے ناموں كے اندراج كا آغاز

IQNA

كويت كے قرآنی مراكز میں طلاب كے ناموں كے اندراج كا آغاز

22:41 - February 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2273631
بين الاقوامی گروپ: كويت كے اسلامی تعليماتی سينٹر میں طلاب كے ناموں كے اندراج 12 فروری سے شروع ہوچكا ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق كويت كے اخبار القبس سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف اور اسلامك سٹڈيز كے مينيجنگ ڈائريكٹر محمد العمر نے كہا طلاب كے ناموں كا اندراج ايك ہفتہ تك جاری رہے گا۔
انہوں نے مزيد كہا سكول كے دوسرے سمسٹر میں اس مراكز میں طلاب نے اپنے نام كا اندراج كروايا تھا اور نيز مختلف سرگرميوں میں شائقين كی طرف سے خير مقدم كيا گيا۔
محمد العمر نے كہا دوسرے سمسٹر میں طلاب كيلئے مختلف قسم كے پروگرامز كو مد نظر ركھا گيا ہے جس میں علوم قرآن كے محققين كيلئے ضروری امكانات كی فراہمی بھی ہے۔
العمر نے آخر میں كہا حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں میں پوزيشن حاصل كرنے والوں كيلئے جشن كا انعقاد كيا جائے گا اور ان میں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو انعامات دئیے جائیں گے۔
952383
نظرات بینندگان
captcha