قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "Islam Today"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اديان كی بنيادی تعليم كيلئے چھ كورسز تيار كئے گئے ہیں طلاب كے والدين كو ان چھ میں سے كسی ايك كو انتخاب كرنا ضروری ہوگا ۔ يكم اگست سے 31 اگست تك طلاب كی ان تعليمی كورسز میں شركت كرنا بھی ضروری ہے۔
واضح رہے كہ ان كورسز میں مسيحيت ، اسلام، ارٹڈكس، یہوديت اور بوديزم جيسے اديان كی تعليم دی جائے گی۔ ابھی تك اديان كی آزمائشی صورت میں 20 شہروں میں اجراء ہوچكا ہے اور ان میں تقريبا تين لاكھ تك طلاب نے شركت كی ہے۔
ياد رہے كہ پوٹين اب تيسری مرتبہ صدارت كے عہدے پر آنے كی كوشش میں ہے۔
951752