عراق كے ذرائع ابلاغ كے سرگرم ركن اور نجف اشرف كے ماہنامہ ميگزين البصيرہ كے ایڈیٹر حيدر الاسدی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نمائندہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا اس بين الاقوامی سيمينار میں مختلف ممالك سے اسلامی شخصيات مفكرين اور ماہرين شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا حوزہ اور يونيورسٹی سيمينار میں مختلف قسم كے موضوعات پر بحث ہوگی جيسے حوزوی تحقيق كا اثر يونيورسٹی كے مطالعات میں، حوزہ علمیہ ، اسلامی بيداری كی حمايت میں، اور حوزہ علمیہ كا اثر تقريب مذاہب اسلامی میں اور اديان كے درميان گفتگو، ہیں۔
حوزہ اور يونيورسٹی كميونٹی سينٹر كے سربراہ قاسم الہاشمی نے كہا یہ بين الاقوامی سيمينار علمی اور مذہبی شخصيات كی موجودگی میں منعقد ہوگا۔ اور ابھی تك ان اسلامی ممالك جيسے ايران ، تركی، كويت، مصر، تيونس، لبنان اور سعودی عرب نے اس سيمينار میں شركت كرنے كی حمايت كی ہے۔
واضح رہے كہ حوزہ اور يونيورسٹی كميونٹی سينٹر نجف اشرف ، ايك علمی تنظيم ہے كہ جو حوزہ علمیہ اور يونيورسٹی كے مسائل كا اہتمام كرتی ہے اور 2009ء میں اعلی تعليم اور سائنسی تحقيق كی وزارت كے ذريعے عراق میں تاسيس ہوئی۔
953056