قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق عراق كے مرجع دينی شخصيت آيت اللہ سيد حسين الصدر كی نظارت میں ان مقابلوں كا انعقاد ہوا۔ اس میں عراق كے مختلف صوبوں سے مختلف قراء كرام نے شركت كی اور اس ہفتہ كی شروع میں اختتامیہ تقريب میں ان مقابلوں میں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو انعامات دئیے گئے۔
نتائج كے اعلان كے مطابق صوبہ بغداد كے عمار محمد ابراہيم اور غيث مہدی مطشر نے پہلی پوزيشن حاصل كی اور صوبہ ارديبل كے جعفر حبيب سليمان نے تيسری پوزيشن حاصل كی۔
اس رپورٹ كے مطابق مصر كے مشہور قاری قرآن كريم اور قاريوں كی يونين كے سيكرٹری جنرل احمد احمد نعينع نے اس تقريب میں قرآن مجيد كی چند آيات كی تلاوت كی۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا ہدف عراق كے قرآنی اداروں كے معاملات اور عراقی قراء كے ايك دوسرے سے روابط كو تقويت دينا ہے۔
953429