بلجئيم میں تعليمی وركشاپ "اسلام سے آشنائی"كا انعقاد

IQNA

بلجئيم میں تعليمی وركشاپ "اسلام سے آشنائی"كا انعقاد

16:46 - February 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2274978
بين الاقوامی گروپ: بلجئيم كے دارالحكومت بروكسل میں تعليمی وركشاپ "اسلام سے آشنائی" آج منعقد ہورہی ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "pageshalal"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اس تعليمی وركشاپ میں مسلم رائٹر اور محقق عبدالحميد تمسمانی ، اور بلجئيم میں مذہبی سينٹر میں اسلامی علوم كے استاد يعقوب مہی شركت كریں گے۔
روحانی تعليمات تفسير اور پيغمبر اكرم(ص) كی روشنی میں، تفسير قرآن كريم ، سنت نبوی اور اس كے تعليمات اسلامی پر اثرات اور قرآن مجيد كی تفسير كيوں اور كيسے جيسے موضوعات ہیں جو اس تعليمی وركشاپ میں مورد بحث قرار پائیں گے۔
یہ اسلامی اجتماع بلجئيم كی بين الاقوامی تنظيم "مسلمانوں كے رہنما" كے زير اہتمام ہورہی ہے اور منعقد كرنے والوں نے مسلم اورغير مسلم كو اس وركشاپ میں شركت كی دعوت دی ہے تاكہ اس بروكسل كے كالج "سنت، لوئيس" میں ہونے والی وركشاپ سے استفادہ كریں۔

953717
نظرات بینندگان
captcha