نيويارك میں اسلامی فيشن كی پہلی شاخ كا افتتاح

IQNA

نيويارك میں اسلامی فيشن كی پہلی شاخ كا افتتاح

23:59 - February 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2275089
بين الاقوامی گروپ : نيويارك كے شہر "ٹريبكا" میں جاری "ہفتہ فيشن" میں اسلامی ملبوسات كے نئے ڈيزائنوں پر مشتمل اسلامی فيشن كی پہلی شاخ كا افتتاح ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبرايجنسی﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «albawaba» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی فيشن کی اس شاخ كی بانی نيويارك كی رہنے والی ايك خاتون "نائلا ليموس" ہیں جنہوں نے ڈريس ڈيزائنگ میں خصوصی دلچسپی اور اسلامی اقدار كی معرفی كی غرض سے نيويارك میں جاری "ہفتہ فيشن" میں اس شاخ كی بنياد ركھی ہے ۔
انہوں نے اسلامی فيشن كی شاخ كی افتتاحیہ تقريب میں اعلان كيا ہے كہ دين اسلام اور مسلمانوں خصوصا مسلمان خواتين كے بارے میں بہت سے غلط تٲثرات رائج ہیں ، اس شاخ كا افتتاح اسلامی ملبوسات كی صحيح ثقافت كو دنيا كے سامنے پيش كرنے اور اسلامی ملبوسات میں رنگوں كے استعمال کے ذریعے مسلمانوں كے بارے میں غلط تصورات كے خاتمے اور اسلام كے بين الاقوامی ہونے کو ثابت کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔
953916
نظرات بینندگان
captcha