امريكی ہدايت كار اليور سٹيون كے بیٹے نے اسلام قبول كرليا

IQNA

امريكی ہدايت كار اليور سٹيون كے بیٹے نے اسلام قبول كرليا

13:16 - February 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2275268
بين الاقوامی گروپ: امريكی مشہور ہدايت كار اليور اسٹيون كے بیٹے شان اسٹيون نے آيت اللہ ناصری كے دفتر اصفہان میں اسلام قبول كرليا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق امريكی ہدايت كار اليور اسٹيون كے بیٹے اسٹيون شان نے 14 فروری كو آيت اللہ ناصری كے دفتر اصفہان میں اسلام قبول كرليا۔
اسٹيون چند دنوں سے اصفہان میں ٹھہرے ہیں اور شہادتين كے ذريعے مسلمان ہونے كا اقرار كيا ارور نيز مذہب شيعہ سے منسلك ہوگئے ہیں۔
انہوں نے ايرانی مختلف نيوز ايجنسيوں كے نمائندوں سے اپنے سفر كے بار ےمیں كہا "میں realnight كمپنی كی طرف سے ايران آيا ہوں تاكہ "رومن" فلم كی تحقيقات انجام دے سكوں "
اسٹيون نے دين مبين اسلام كے بارے میں بھی كہا تھا كہ میں نے قرآن پڑھا ليكن ايك عارف اور عالم كی حيثيت سے نہیں، كيونكہ میں ايك تاريخ كا طالب علم ہوں اور تاريخ اور ثقاافت سے بہت دلچسپی ہے ، ليكن مذہبی مطالعہ میں بھی كمی ہے۔ خدا پرست ہوں ، اور دين كی باقی اطلاعات خدا كے فضل و كرم سے مطالعات كے ذريعے كروں گا۔اور دين كی حفاظت كا دعا گو ہوں۔
واضح رہے كہ جس كمپنی نے اسٹيون كو بھيجا تھا ايك ہاليوڈ كی طرف سے ہے كہ جنہوں نے اسلام اور اس كے منفی نكات كے بارے میں فلم بنانی تھی
اور اس كيلئے كافی سرمایہ بھی خرچ كيا ہے۔
ان كا ہدف ہے كہ امريكی ہدايت كاروں كی موجودگی میں اسلام كی مشتركہ فلم ايران میں بنائیں۔
ياد رہے كہ اسٹيون نے بين الاقوامی كانفرنس "ہاليوڈيزم اور سينما"میں ايران كے صدر سے شيلڈ بھی حاصل كرچكے ہیں۔

953491
نظرات بینندگان
captcha