حزب اللہ اور امل كے درميان اچھے تعلقات قائد انقلاب آیت اللہ خامنہ ای كی مسلسل حمایت كے مرہون منت ہیں

IQNA

حزب اللہ اور امل كے درميان اچھے تعلقات قائد انقلاب آیت اللہ خامنہ ای كی مسلسل حمایت كے مرہون منت ہیں

23:52 - February 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2275406
بين الاقوامی گروپ : آج حسن نصر اللہ كی قيادت میں حزب اللہ اور نبی بری كی قيادت میں تحريك امل كے درميان دوستی اور سمجھوتہ امام خامنہ ای كی جانب سے مستقل حمايتوں كا نتيجہ ہے اور اس وقت ان دونوں تحريكوں كے درميان سياسی امور اور پارليمانی انتخابات یہاں تك كہ عوامی حقوق كے مطالبات پر مكمل اتفاق رائے موجود ہے ۔
لبنانی تحريك امل كے تربيتی شعبے كے انچارج "خليل حمدان" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ ١۹۸۹ ء سے حركت امل اور حزب اللہ كے درميان تعلقات میں استحكام پيدا ہوا ہے اور دونوں تحريكوں كے درميان موجود حالیہ سمجھوتے كی بدولت یہ بات كہنا مناسب ہوگی كہ دونوں تحريكیں ايك دوسرے كو مكمل كرنے والی ہیں ۔
انہون نے مزيد كہا : یہ بات كسی سے پوشيدہ نہیں كہ حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ بلكہ تماما لبنانی عوام اور بالخصوص دنيا بھر كے شيعہ قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای كے قيمتی بيانات كو بہت اہميت ديتے ہیں ۔
953640
نظرات بینندگان
captcha