شام ؛ اسلامی انقلاب كی كاميابيوں كے حوالے سے خصوصی شمارے كی اشاعت

IQNA

شام ؛ اسلامی انقلاب كی كاميابيوں كے حوالے سے خصوصی شمارے كی اشاعت

23:49 - February 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2275416
ثقافتی اور ہنری گروپ : ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۳ویں سالگرہ كے موقع پر "الجمہورية الاسلامية الايرانية ، عزة و اقتدار" كے عنوان سے خصوصی رنگين شمارے كے ۲۰۰۰ نسخے شام میں شائع اور منتشر كیے گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس خصوصی شمارے میں تہران میں منعقد كی گئی "اسلامی بيداری" كانفرنس كے حوالے سے قائد انقلاب ﴿مدظلہ العالی﴾ كے بيانات كو عربی زبان میں درج كرنے كے علاوہ اسلامی انقلاب كی سياسی، ثقافتی ، اقتصادی، فوجی اور سماجی كاميابيوں سے متعلق مقالوں اور مطالب كا بھی ذكر كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ خصوصی شمارہ ۲۸ صفحوں پر مشتمل ہے جس كو شام میں ايرانی كلچرل سينٹر كی كوششوں سے شائع كيا گيا ہے ، اس شمارے میں امام خمينی ،جمہوری اسلامی كی مختلف شعبوں میں كاميابيوں ،ايران كے سياحتی مقامات اسی طرح شام میں ايران كی جانب سے كی گئی تعميرات كی تصاوير بھی شائع كی گئی ہیں ۔
953436
نظرات بینندگان
captcha