امريكہ میں "قرآن موجودہ دور میں" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

امريكہ میں "قرآن موجودہ دور میں" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

21:29 - February 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2275676
بين الاقوامی گروپ: امريكہ كے صوبہ نيوجرسی كے شہر پرنسٹن میں "قرآن كريم موجودہ دور میں" كے عنوان سے سيمينار منعقد ہوگا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "winst"اس ويب سائٹ سے نقل كيا ہے ، یہ سيمينار ويدر سپون انسٹی ٹيوٹ "Witherspoon Institute "كے زير اہتمام ہورہا ہے ،جس كا آغاز 8 جولائی 2012ء كو ہوگا اور ايك ہفتہ تك جاری رہے گا۔
اس سيمينار كے انعقاد كا ہدف طلاب اور مختلف شعبوں میں كام كرنے والوں كو قرآن اور قرآنی تعليمات سے آشنا كرانا ہے۔
روش تفسير قرآن، قرآن كے ذريعے انسان كا وظيفہ، قرآن اور انفرادی اخلاق، عمومی ذمہ دارياں اور سياسی اقدامات، قرآن كا اثر اسلامی شريعت میں، قرآن اور انسانی حقوق، قرآنی تفاسير كا مقايسہ انجيل اور تورات كی تفاسير كے ساتھ موضوعات ہیں كہ جو اس سيمينار میں مورد بحث قرار پائیں گے۔
واضح رہے كہ ميلبورن اسلامك اسٹڈيز يونيورسٹی كے پروفيسر عبداللہ سعيد ، تفسير قرآن كے محقق اور مختلف كتابوں جيسے دين كی آزادی، اور تفسير قرآن : ايك نقطہ نظر كی طرف ، كے مولف ، اور زيتونیہ اسلامی كالج كے نائب پرنسپل ماہان حسين مرزا، ييل يونيورسٹی اسلامك سٹڈيز كے ڈاكٹر ، ادارہ عربی زبان اور اسلامك اسٹڈيز يونيورسٹی كے اسسٹنٹ ٹيچر نٹر دام، اسلامی سياسی افكار كے انسائيكلو پیڈيا كے ایڈیٹر اور قرآنی گروہ كے محقق اور اسلامی تاريخی شخصيات اس سيمينار میں شركت كریں گی۔
954227
نظرات بینندگان
captcha