ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ملائشيا كی سركاری اطلاع رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كوالالمپور میں ۴ دن تك جاری رہنے والی سالانہ اقتصاد كانفرنس كے دوران اقتصادی اور سرمایہ داری كے تمام طويل مدتی فرصتوں كا جائزہ ليا گيا ہے ،اس كانفرنس كے دوران اسلامی اقتصادی انجمن نے بھی اپنے كام كا سركاری طور پر آغاز كيا ہے ۔
قابل ذكے ہے كہ اس كانفرنس میں سعودی عرب، قطر، انگلينڈ، سوڈان اور مصر سے شرکت کرنے والے پراپرٹی، تعميرات،تجارت، حفظان صحت، انرجی اور ٹرانسپورٹ جيسے مختلف اقتصادی شعبوں سے مربوط ۸۰ سے زائد سرمایہ كاروں نے شركت كی ہے ۔
954837