حزب اللہ كی عقلانيت اور ثقافت "ھیھات منا الذلة" كی بنياد پر قائم ہے

IQNA

حزب اللہ كی عقلانيت اور ثقافت "ھیھات منا الذلة" كی بنياد پر قائم ہے

23:50 - February 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2275715
بين الاقوامی گروپ : جس طرح صیہونی حكومت كے ساتھ ۳۳ روزہ جنگ کے دوران واقعہ عاشورا اور امام حسين ﴿ع﴾ كے مقام و منزلت کو سمجھا ہوں اس سے قبل كبھی اس طرح درك نہیں کر سکا تھا كيونكہ ۳۳ روزہ جنگ كے دوران امام حسين﴿ع﴾ كے مانند حزب اللہ كے پاس بھی دشمن كے سامنے تسليم يا عزت كےساتھ شہادت كے علاوہ تيسرا راستہ موجود نہیں تھا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ ﴿المنار﴾ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی اسلامی مقاومت "حزب اللہ" كے سيكرٹری جنرل "سيد حسن نصراللہ" نے گزشتہ رات ١٦ فروری كو اپنے خطاب كے دوران مقاومت كے شہداؤں ، من جملہ حزب اللہ كے سابق سيكرٹری جنرل سيد عباس موسوی كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوئے كہا : ان سخت دنوں میں كہ جب اسرائيلی حكومت نے لبنان كی سرزمين پر حملہ كيا تھا حزب اللہ كے چاہنے والوں میں سے ايك مجاہد اس وحشيانہ حملے كو روكنے كی كوشش كر رہا تھا ۔
اس وقت "١۴ مارچ نامی" سياسی جماعت﴿سعد حريری اور حزب اللہ كے مخالفين كی جماعت﴾ كے کچھ اراكين نے اس مجاہد كو كہا : اسرائيل حزب اللہ كی نابودی كے درپے ہے اور اپنے اس ہدف كے تحقق تك جنگ كو كسی صورت بھی ختم نہیں كرے گا ۔ انہیں دنوں كی بات ہے كہ جب میں نے واقعہ عاشورا اور امام حسين ﴿ع﴾ كی منزلت كو بخوبی درك كيا ۔
سيد حسن نصر اللہ نے واضح كيا : ان شرائط میں سب یہی فكر كر رہے تھے كہ حزب اللہ کے جوان يا تو دشمن كے سامنے سر تسليم خم كردیں يا ہميشہ كے لیے نيست و نابود ہو جائیں گے ؛ مگر اس قسم کے تفکر رکھنے والے افراد کو ہمارا یہی پيغام ہے كہ ہماری عقلانيت اور ثقافت كی اساس و بنياد شعار حسينی "ھیھات منا الذلة " پر قائم ہے ۔
954822
نظرات بینندگان
captcha