ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ شعبہ مركزی ايشيا، كے مطابق منگل ١۴ فروری كو جمہوری اسلامی ايران كے كلچرل سينٹر كی كوششوں سے دارالحكومت "بيشكيك" كے قومی كتابخانے میں مقامی وقت كے مطابق ۲ سے شام ۵ بجے تك ايك نشست كا اہتمام كيا گيا تھا جس میں دانشوروں ، علمائے دين ، متعدد تاريخ دان، مؤلفين اور ملك كی ثقافتی و مہم شخصيات نے شركت كی ہے ۔
اس نشست كا آغاز كرغيزی زبان میں "اسلامی انقلاب كی كاميابيوں" پر مشتمل دستاويزی فلم كے ذريعے ہوا جس كے بعد ايرانی كلچرل سينٹر كے انچارج "عابدينی" نے امام خمينی كی شخصيت پر روشنی ڈالتے ہوئے روحانيت كے احيا میں امام خمينی كے كردار كی وضاحت كی ہے ۔
953441