امام موسی صدر كے اغوا كيس كی سماعت ۲۸ مئی كو متوقع

IQNA

امام موسی صدر كے اغوا كيس كی سماعت ۲۸ مئی كو متوقع

14:17 - February 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2276205
بين الاقوامی گروپ : كل ۱۷ فروری بروز جمعہ ، لبنان كی جسٹس شوری نے امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغوا كيس كی آئندہ سماعت كو ۲۸ مئی ۲۰۱۲ء تك ملتوی كرديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ" المستقبل" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی جسٹس شوری نے وزارت خارجہ كی جانب سے معمر قذافی كی حتمی موت کے شواہد پيش نہ كرنے كے سبب امام صدر كے اغوا میں مبينہ طور پر ملوث قذافی اور اس كے ۶ ساتھيوں كے كيس كی سماعت ۲۸ مئی تك ملتوی كر دی ہے ۔
قابل ذكرہے كہ ليبيا كے سابق آمر كی حتمی موت كو ثابت كرنے والے شواہد كی عدم دستيابی كے باعث اس كيس كی سماعت كو دوسری مرتبہ ملتوی كيا گيا ہے ۔
955154
نظرات بینندگان
captcha