سوئٹزر لينڈ میں بين الاقوامی سيمينار "اسلامی اتحاد" منسوخ

IQNA

سوئٹزر لينڈ میں بين الاقوامی سيمينار "اسلامی اتحاد" منسوخ

22:28 - February 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2277061
بين الاقوامی گروپ: سوئٹزر لينڈ كی اسلامی مركزی كونسل نے كل 18 فروری كو ، بين الاقوامی سيمينار "اسلامی اتحاد 2012" كے منسوخ ہونے كی خبردی۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "سفير نيوز" سے نقل كيا ہے كہ سوئٹزر لينڈ كی مركزی اسلامی كونسل نے اعلان كيا ہے كہ بين الاقوامی سيمينار اسلامی اتحاد 2012ء كہ جو ہفتہ كے دن 25 فروری كو منعقد ہونی تھی اور اس میں 1800 بين الاقوامی شخصيات نے شركت كرنی تھی، مقامی سياسی شخصيات كی وجہ سے منسوخ ہوگئی ہے۔
اس اعلان میں آيا ہے كہ سوئٹزر لينڈ كی دو سياسی شخصيات كہ جنہوں نے اسلامی كونسل سے سيمينار كے انعقاد كی موافقت كی تھی ، سيمينار ہال میں اعلان كيا یہ ہال مسلمانوں كو نہیں دے سكتے۔ اس لئے یہ اسلامی سيمينار منعقد نہیں ہوسكتا۔
ياد رہے كہ سوئٹزر لينڈ مركزی اسلامی كونسل اس ملك كی اسلامی تنظيموں كی سب سے بڑی كونسل ہے۔ اور اس كے سربراہ نكلاس بلانشو ہیں۔
955945
نظرات بینندگان
captcha