ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ almesryoon، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ الازہر "احمد الطيب" نے ١٦ فروری بروز جمعرات ، مصر كے ايك مبلغ "شيخ محمد حسان" سے ملاقات كے دوران انكی جانب سے پيش كردہ امريكی امداد كے بائيكاٹ پر مشتمل تجويز كی حمايت كا اعلان كيا ہے ۔
قابل ذكرہے اس ملاقات كے دوران امريكی امداد كے بائيكاٹ كے منصوبے كو عملی كرنے كی خاطر "صندوق الازہر" كے قيام پر اتفاق كيا گيا ہے تاكہ اس كے ذريعے جمع ہونے والی مالی امداد كو مصركی تعمير و ترقی كے لیے خرچ كيا جائے۔
955226