قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، كويتی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے عرب ليگ نے قاہرہ میں ايك ہنگامی اجلاس منعقد كيا ہے اس اجلاس میں تنظيم كے مستقل نمائندوں نے شركت كی۔
عرب ليگ نے اجلاس میں صیہونی حكومت كو خبردار كيا ہے دنيا اور علاقائی استحكام كو خراب نہ كرے۔
تنظيم نے خبردار كيا كہ مسجد اقصی اور دوسرے مسيحی اور اسلامی اماكن ریڈ لائن ہیں انہیں عبور نہ كيا جائے ۔
اور مزيد كہا كہ فلسطين ملك اور قدس دارالحكومت كے بغير امن برقرا نہیں ہوسكتا ۔ صیہونی حكومت كے اس مقدس شہر میں كسی بھی قسم كے اقدامات بين الاقوامی قراردادوں كے خلاف تصور ہوں گے۔
يادرہے كہ 20 فروری كو صیہونی پوليس كی مدد سے یہودی شدت پسند مسجد اقصی میں داخل ہوگئے ليكن مسجد میں موجود مسلمانوں نے مزاحمت كی جس سے یہ حملہ تشدد میں تبديل ہوگيا۔
956869