لبنان كے مفتی اعظم سے حزب اللہ كے اراكين كی ملاقات

IQNA

لبنان كے مفتی اعظم سے حزب اللہ كے اراكين كی ملاقات

21:08 - February 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2278443
بين الاقوامی گروپ: حزب اللہ كے اراكين نے مفتی اعظم شيخ محمد رشيد قبانی سے ملاقات كی ہے ۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "Lorientejour" ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ لبنانی جہادی تنظيم حزب اللہ كے اراكين نے مفتی اعظم سے ملاقات كی ہے ۔
اس ہيئت كے سربراہ حزب اللہ كی سياسی كونسل كے ركن عبدالمجيد عمار تھے۔ ملاقات خطے میں ہونے والی تبديليوں كے علاوہ مختلف موضوعات پر گفتگو كی گئی۔
یہ ملاقات گذشتہ روز 20 فروری 2012 كو ہوئی ذرائع ابلاغ سے گفتگو كرتے ہوئے عبدالمجيد عمار نے اس ملاقات كی وجہ بيان كرتے ہوئے كہا اس ملاقات میں شيعہ اہل سنت اور عيسائيوں كے درميان وحدت كی ضرورت پر زور ديا گيا۔ اور كہا فوجی حكومت ہم آہنگی كے ذريعے ہی اختلافات كو حل اور خطے كی محروميت كو ختم كيا جاسكتا ہے۔

957492
نظرات بینندگان
captcha