ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ، یہ نشست تہران میں امام موسی صدر ثقافتی و تحقيقاتی سينٹر اور لبنان میں جمہوری اسلامی ايران كے كلچرل سينٹر كے تعاون سے۲۰ فروری كو مقامی وقت كے مطابق دن ۲ بجے ، ايرانی كلچرل سينٹر میں منعقد كی گئی ہے ۔
اس نشست كے دوران لبنان كے شہر "جبل عامل" كی علماء يونين كے صدر "صادق نابلسی" اور لبنان يونيورسٹی كی فيكلٹی آف سوشل سائنسز كے صدراور معروف سياسی تجزیہ نگار "طلال عتريسی" كی موجودگی میں امام موسی صدر كی شخصيت كے سياسی اور سماجی پہلؤوں كا جائزہ ليا گيا ہے۔
956016