امام موسی صدر کی شخصیت كے سياسی اور سماجی پہلوؤں كا جائزہ لينے كے لیے سلسلہ وار نشستوں كا انعقاد

IQNA

امام موسی صدر کی شخصیت كے سياسی اور سماجی پہلوؤں كا جائزہ لينے كے لیے سلسلہ وار نشستوں كا انعقاد

23:50 - February 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2278488
بين الاقوامی گروپ : امام موسی صدر كی شخصيت كےسياسی اور سماجی پہلوؤں كے جائزے پر مشتمل پہلی نشست ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی كی كوششوں سے لبنان كے دارالحكومت بيروت میں منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ، یہ نشست تہران میں امام موسی صدر ثقافتی و تحقيقاتی سينٹر اور لبنان میں جمہوری اسلامی ايران كے كلچرل سينٹر كے تعاون سے۲۰ فروری كو مقامی وقت كے مطابق دن ۲ بجے ، ايرانی كلچرل سينٹر میں منعقد كی گئی ہے ۔
اس نشست كے دوران لبنان كے شہر "جبل عامل" كی علماء يونين كے صدر "صادق نابلسی" اور لبنان يونيورسٹی كی فيكلٹی آف سوشل سائنسز كے صدراور معروف سياسی تجزیہ نگار "طلال عتريسی" كی موجودگی میں امام موسی صدر كی شخصيت كے سياسی اور سماجی پہلؤوں كا جائزہ ليا گيا ہے۔
956016
نظرات بینندگان
captcha