امريكہ میں قرآنی معجزات كے موضوع پر نمائش كا انعقاد

IQNA

امريكہ میں قرآنی معجزات كے موضوع پر نمائش كا انعقاد

21:32 - February 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2279210
بين الاقوامی گروپ: اسلامك آرٹ آرگنائزيشن كے زير اہتمام قرآنی معجزات كے موضوع پر نمائش منعقد كی جارہی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ويب سائٹ "islamicartexhibit" سے نقل كيا ہے كہ اسلامك آرٹ آرگنائزيشن امريكہ (IAE)نے قرآنی معجزات كے موضوع پر نمائش كے انعقاد كا اعلان كيا ہے۔ آئی اے ای نے آرٹ كے ماہرين سے درخواست كی ہے كہ اپنے فن پاروں كو دس مارچ سے سترہ مارچ 2012 تك آرگنائزيشن كے مركزی دفتر كو بھيج دیں۔
آرٹ كے ماہرين قرآنی آيات سے الہام ليتے ہوئے كوئی بھی آرٹ كا نمونہ پيش كرسكتے ہیں۔آٹھ سے دس سال كے بچے بھی اس نمائش میں شركت كرسكتے ہیں۔
اسلامك آرٹ آرگنائزيشن اس نمائش كے انعقاد كی جگہ اور وقت كا اعلان بعد میں كرے گی۔گذشتہ سال بھی آئی اے ای نے "قرآنی ميراث صلح كا پيغام" كے عنوان سے امريكہ كے مختلف شہروں میں نمائش كا انعقاد كيا تھا۔
957669
نظرات بینندگان
captcha