قرآن پاك كی بے حرمتی كے خلاف افغانستان كی عوام كے مظاہرے

IQNA

قرآن پاك كی بے حرمتی كے خلاف افغانستان كی عوام كے مظاہرے

21:40 - February 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2279212
بين الاقوامی گروپ: امريكی فوجيوں كے ہاتھوں قرآن پاك كے نسخوں كو جلانے كے خلاف افغانستان كی عوام نے ملٹری ہیڈ كوارٹرز كے سامنے مظاہرے كئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "dawn"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ سينكڑوں افغانی عوام نے بگرام بيس كی طرف احتجاجی ريلی نكالی اور اس بيس كا محاصرہ كرليا۔
امريكی فوج كے كمانڈر جان ايلن نے عوام كے مظاہروں كے بعد اعلان كيا ہے كہ بگرام ائر بيس میں قرآن اور بہت زيادہ اسلامی كتابوں كو جلانے كے واقعہ كی تفتيش كا حكم دے ديا ہے۔
جان ايلن نے افغانستان كے صدر، افغان حكومت اور افغانی عوام سے معافی مانگی ہے۔
كابل كی پوليس نے اعلان كيا ہے كہ دو ہزار سے زيادہ مظاہرين نے بگرام بيس كا محاصرہ كرليا تھا ۔ كابل میں مظاہروں كے علاوہ افغانستان كے دوسرے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے كئے گئے تھے۔
جلال آباد میں مظاہرين نے نیٹو ہیڈ كوارٹر كے سامنے احتجاجی مظاہرہ كيا ہے۔
957705
نظرات بینندگان
captcha