اسلامی تعاون تنظيم كی طرف سے عيسائيوں كے مقدس مقام پر حملے كی مذمت

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كی طرف سے عيسائيوں كے مقدس مقام پر حملے كی مذمت

18:46 - February 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2279477
بين الاقوامی گروپ: اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے صیہونی شدت پسندوں كی طرف سے عيسائيوں كے مقدس مقام "بيپٹسٹ چرچ" كی بے حرمتی پر شديد مذمت كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "oic" كی ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل احسان اوغلو نے اپنے بيانیہ میں كہا ہے كہ شدت پسند یہوديوں كے چرچ پر حملہ اور چرچ كی ديواروں پر حضرت عيسی (ع)اور حضرت مريم (ع)كے خلاف توہين آميز كلمات لكھنے كی شديد مذمت كرتے ہیں۔
سيكرٹری جنرل نے كہا صیہونی آبادكاروں كے تواتر كے ساتھ اسلامی عيسائی مقدس مقامات پر حملوں كی اسرائيلی حكومت ذمہ دار ہے۔
انہوں نے كہا بين الاقوامی برادری كو اسلامی اور عيسائی مقدس مقامات كی حمايت كرنی چاہئے اور صیہونی حكومت كے ان تحريك آميز اقدامات كو روكنا چاہئے۔
اسی طرح تحريك اسلامی فلسطين حماس نے بھی اپنے ايك بيانیہ میں شدت پسند یہوديوں كے مقدس چرچ پر حملے كی مذمت كی ہے اور كہا ہے اسلامی عيسائی مقدس مقامات پر حملوں سے واضح ہوتا ہے كہ یہ ايك نسل پرست حكومت ہے۔
958560
نظرات بینندگان
captcha