لبنان ؛ پارليمانی ركن كی جانب سے شام میں جاری بحران كے حل پر زور

IQNA

لبنان ؛ پارليمانی ركن كی جانب سے شام میں جاری بحران كے حل پر زور

23:54 - February 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2279545
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی پارليمانی كمیٹی "مقاومت كے ساتھ وفاداری" كے ركن "نواف الموسوی" نے اس بات پر زور ديا ہے كہ جو كوئی بھی لبنان كی منفعت چاہتا ہے اسے شام میں جاری بحران كے خاتمے كے لیے كوشش كرنی چاہيئے ۔
ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی پارليمانی كمیٹی "مقاومت سے وفاداری" كے ركن "نواف الموسوی" نے ١۷ فروری كو ايك بيان میں كہا : حز ب اللہ اب بھی ہميشہ كی طرح شام كے مختلف گروپوں كے درميان باہمی گفتگو كی ضرورت پر زور ديتی ہے اور اس اقدام كو لبنان كی منفعت كے لیے مناسب سمجھتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مقاومت كا عزم و ارادہ ركھنا لبنان كے اتحاد ،اقتدار اور آزادی كے لیے ايك بہت ضروری چيز ہے لہذا لبنان میں ہونے والے ہر فيصلے كی بنياد مجاہدين كے ان مضبوط ارادوں پر ركھنی چاہیے جوصیہونی حكومت كے ساتھ مقابلے كے لیے قائم ہیں ۔ اور اس عزم و ارادے كا كا سرچشمہ مقاومت كے وہ شہداء اور تاريخ ہے جو ہميشہ ہمارے لیے باعث افتخار رہی ہے ۔
956102
نظرات بینندگان
captcha