ھندوستان ؛ شرعی سوال و جواب كے لیے نئے مركز كا افتتاح

IQNA

ھندوستان ؛ شرعی سوال و جواب كے لیے نئے مركز كا افتتاح

23:54 - February 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2279547
بين الاقوامی گروپ : اب ھندوستانی مسلمان علمائے دين كو ايميل يا ان كے ساتھ ٹيلی فونك رابطے كے ذريعے اپنے شرعی سوالات كا جواب دريافت كر سكتے ہیں ۔
ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «IINA»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ھندوستان كے شہر "چنئی" میں رہنمائی اور اسلامی تحقيقاتی مركز كے انچارج "محمد ذبيح اللہ بيگ" نے اعلان كيا ہے كہ یہ اقدام مسلمانوں كے لیے شرعی سوالوں كے تيز اور باآسانی جواب فراہم كرنے كے لیے اٹھايا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ھندوستان كے علاوہ امريكا، انگلينڈ، سنگاپور،سری لنكا ، فرانس، قطر، امارات، سعودی عرب اور افريقی ممالك كے مسلمان بھی اس مركز كے ذريعے اپنے شرعی سوالات كو علماء كے سامنے پيش كرتے ہیں ۔ جبكہ اس مركز كے ذريعے اسلامی اصولوں كی جانب لوگوں كی توجہ اور عملی زندگی میں ان پر عمل كے شوق میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
956651
نظرات بینندگان
captcha