ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Yale Daily News»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "آٰئيوی" يونين كی ركن يونيورسٹٰيوں كے تقريبا ١۳۰ مسلمان طلباء نے مسلسل تيسرے سال منعقد ہونے والی اس كانفرنس میں شركت كی ہے .
واضح رہے كہ یہ كانفرنس بيل يونيورسٹی سے منسلك دينی امور كے دفتر كی كوششوں اور مسلمان طلباء يونين كے تعاون سے ديگر يونيورسٹيوں كے مسلمان طلباء سے رابطہ برقرار كرنے كی خاطر منعقد كی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ "مسلمان طلباء يونين" كے صدر "مصطفی العلوسی" نے اعلان كيا ہے كہ اس كانفرنس كا ہدف مسلمان طلباء كی يونيورسٹی اور عملی زندگی کو روحانيت اور دينی طرز زندگی سے ہم آھنگ کرنا ہے ۔
957001