ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «IAMM»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش اب تك يورپ كے متعدد شہروں میں منعقد كی گئی ہے اور جلد ہی ملائشيا كے " اسلامی فنون " نامی ميوزيم میں بھی منعقد كی جا رہی ہے ۔
واضح رہے كہ "عالم اسلام میں معماری" نامی یہ نمائش اس وقت روس كے شہر "سنٹ پیٹرسبرگ" میں واقع ميوزيم "آرمٹيج" میں جاری ہے جبكہ ملائيشيا میں واقع "اسلامی فنون" نامی ميوزيم اس نمائش كی ميزبانی كرنے والا جنوبی ايشيا كا پہلا ميوزيم ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نمائش مقدس خطاطی ، دينی مقامات ، قلعوں ، شہر ، محلات اور مختلف باغوں كے علاوہ تحرير شدہ نقاشی اور فنون جيسے چھ حصوں پر مشتمل ہے۔
957565