ملك میں جاری بحران شدت اختيار كرسكتا ہے؛ سعودی عرب كے شيعہ علماء كی وارننگ

IQNA

ملك میں جاری بحران شدت اختيار كرسكتا ہے؛ سعودی عرب كے شيعہ علماء كی وارننگ

22:06 - February 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2280504
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے صوبے الاحساء كے چاليس سے زيادہ شيعہ علماء نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں مظاہرين كو شدت كے ساتھ كچلنے كی مذمت كی ہے اور حكام كو بحران سنگين ہونے كی وارننگ دی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے صوبہ الاحساء كے چاليس شيعہ علماء نے اپنے بيانیہ میں مظاہرين پر شديد تشدد كی مذمت كرتے ہوئے اسے غير قابل قبول قرار ديا ہے اور حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ شيعہ نوجوانوں كے قتل عام كی تحقيقات كی جائیں۔
اس بيانئے میں مزيد كہا گيا ہے كہ قطيف شہر كے دروازوں پر قائم چيك پوسٹوں كو ختم كيا جائے۔ حكام شيعہ مساجد اور امام بارگاہوں كی تعمير كی مخالفت بند كریں۔
اہل تشيع كے مقدسات كی توہين بند كی جائے كيونكہ اس طرح كے اقدامات سے بحران شدت اختيار كرے گا۔ حكام كی طرف سے لوگوں كے مظاہروں كو تشدد سے دبانے سے لوگوں كے احتجاجی مظاہروں میں شدت آئے گی اس لئے تشدد كی سياست بند ہونی چاہئے۔
959268
نظرات بینندگان
captcha