آيت اللہ عيسیٰ قاسم؛ مسلمانوں میں قرآنی تفكر ختم كرنے كيلئے قرآن جلايا گيا

IQNA

آيت اللہ عيسیٰ قاسم؛ مسلمانوں میں قرآنی تفكر ختم كرنے كيلئے قرآن جلايا گيا

22:07 - February 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2280505
بين الاقوامی گروپ: امريكی فوجيوں كے ہاتھوں قرآن كريم كی بے حرمتی اور قرآن پاك كے نسخوں كو جلايا جانا، اس بات كی حكايت كررہا ہے كہ وہ قرآنی تفكر كو ختم كرنے كی بےہودہ كوشش كررہے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "alwefaq"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ بحرينی شيعوں كے رہبر آيت اللہ عيسی قاسم نے "دراز" شہر كی مسجد امام صادق میں نماز جمعہ كے خطبے میں كہا امريكی فوجيوں كا قرآن كريم كی بے حرمتی كرنا اور اس مقدس كتاب كو جلانا اسلام سے دشمنی كی وجہ سے ہے ليكن آل خليفہ كی حكومت نے بے شمار مساجد اور قرآن كريم كے نسخوں كو جلايا ہے اور یہ ايك اسلامی ملك میں كيا گيا ہے جو قابل توجیہ نہیں ہے۔
امريكی فوجی اسلام دشمنی اور قرآن دشمنی كی بنياد پر یہ موہن اقدامات كرتے ہیں اور اسی سازش كی بنياد پر صيو نی حكومت بھی متعدد دفعہ اسلامی مقدسات اور مسجد اقصی كی بے حرمتی كرچكی ہے۔استعمار كے اس طرح كے اقدامات سے واضح ہوتا ہے كہ امت اسلامی كے خلاف ايك طرح كی تہذيبی جنگ كا آغاز ہوچكا ہے۔
959615
نظرات بینندگان
captcha