امريكا كے معروف فلم ساز كی جانب سے اپنے بیٹے كے قبول اسلام كا خير مقدم

IQNA

امريكا كے معروف فلم ساز كی جانب سے اپنے بیٹے كے قبول اسلام كا خير مقدم

23:33 - February 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2280521
بين الاقوامی گروپ : امريكا كے معروف فلم ساز "اليور اسٹون" نے اپنے بیٹے "شان اسٹون" كی جانب سے جمہوری اسلامی ايران میں مذھب تشيع قبول كرنے كا خير مقدم كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «bluewin» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مذھب تشيع قبول كرنے كے بعد "شان اسٹون" نے اپنا نام "علی" ركھا ہے۔ امريكا سے نكلنے والے اخبار "دی نيويارك پوسٹ" كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران شان اسٹون نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ ميرے قبول اسلام سے والد صاحب كو كوئی مشكل نہیں ہے ، خيال ظاہر كيا ہے كہ ميرے والد مذھب تشيع كو قبول كرنے پر ميری مكمل حمايت كررہے ہیں ليكن ھاليووڈ میں بعض ايسے افراد بھی ہیں جو كسی طرح بھی اس بات كو قبول كرنے كے لیے تيار نہیں ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ والد صاحب نےميرے اس اقدام سے باخبر ہونے كے بعد اللہ سے دعا كی ہے كہ اس راہ میں مجھے كاميابی عطا فرمائے ۔ ميرے والد صاحب جانتے ہیں كہ ميرا مقصد صرف سوء تفاھم كو دور كرنے کے ساتھ ساتھ دوستی اور امن كی ترويج كرنا ہے ۔
958326
نظرات بینندگان
captcha