ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے نائب صدر " نبيل فاووق" نے جنوبی لبنان كے علاقے " عدلون" میں واقع امام بارگاہ میں مقاومت كے شہداؤں كو خراج تحسين پيش كرنے كی غرض سے منعقدہ ايك پروگرام میں شركت كرتے ہوئےخيال ظاہركيا ہے كہ حزب اللہ ، امريكا كی جانب سے لبنان پر اپنے غلاموں كو مسلط كرنے كی كوششوں سے آگاہ تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ امريكا اور اس كے زرخريد غلام ، لبنانی حكومت كو بدنام اور گرانے كے درپے تھے ليكن شكست كا سامنا كرتے ہی لبنان میں بر سر اقتدار آنے كی خاطر شامی عوام كے خون پر اپنے مفادات كا كھيل كھيلنا چاہتے ہیں ۔
958342