ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سایٹ«CPI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی فوجی ايك رہنماء كے ہمراہ مسجد كے صحنوں اور مختلف حصوں میں گشت كرتے رہے ہیں ۔
واضح رہے كہ موقع پر موجود صیہونی فورسز كی بڑی تعداد كے زير نگرانی انتہاء پسند یہودی مسجد میں چكر لگاتے رہے ۔
قابل ذكرہے كہ اسرائيلی حكومت نے مسجد الاقصی كے تمام اصلی دروازوں پر حفاظتی تدابير كو مزيد سخت كرديا ہے اور مسجد میں داخل ہونے والے فلسطينی نوجوانوں کے شناختی كارڈوں كو ضبط كر ليا جاتا ہے ۔
958551