جمہوری آذربائجان میں اسلامی بيداری خبررساں ايجنسی كا افتتاح

IQNA

جمہوری آذربائجان میں اسلامی بيداری خبررساں ايجنسی كا افتتاح

22:44 - February 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2281250
بين الاقوامی گروپ: اسلامی بيداری كی حمايت اور اس كی خبروں اور سياسی تجزيوں كی اشاعت كيلئے جمہوری آذربائجان میں ايك نيوز ايجنسی كا افتتاح ہوچكا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اسلامی بيداری خبررساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ جمہوری آذربائجان كے كچھ طلاب نے ملك میں مخير حضرات كے تعاون سے اسلامی بيداری كے بارے میں اخبار اور سياسی تجزيوں كی اشاعت كيلئے اسلامی بيداری نيوز ايجنسی كا افتتاح كيا ہے۔
رپورٹ كے مطابق آذر بائجان خطے میں حساس جيوپولیٹيكل حيثيت كا حامل ہے۔ اس ملك كا رسمی دين شيعہ اثنا عشری ہے۔ اس میں 90 فيصد شيعہ آبادی ہے۔
دنيا میں اسلامی بيداری كی تحريك نے آذربائجان پر بھی اثرات مرتب كئے ہیں۔ آذر بائجان كی حكومت كے غير اسلامی اقدامات كی وجہ سے عوامی احتجاج بھی بڑھ رہا ہے۔ اسی لئے بہت سارے لوگ گرفتار ہیں اور ان پر مقدمات بھی چل رہے ہیں ليكن لوگوں میں اسلامی بيداری بڑھتی جارہی ہے حكومت كو صیہونی اور امريكی آشرجباد حاصل ہے۔
960790
نظرات بینندگان
captcha