ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "pak Observer"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے یہ سيمينار اسلامی تجارت مركز رفاہ(RCIB)كے زير اہتمام منعقد كياجائےگا۔
اسلامی تجارت مركز بين الاقوامی يونيورسٹی رفاہ اسلام آباد كے ساتھ وابستہ ادارہ ہے۔ اس سيمينار كا موضوع "شريعت اسلامی میں مينيجمنٹ اور تجارتی خدمات" ہوگا اور یہ دودن جاری رہے گا۔
اس سيمينار سے پہلے 27 فروری كو ايك وركشاپ كا بھی اہتمام كيا گيا ہے جس میں "خاندانی انشورنس شريعت اسلامی كی نگاہ میں" كے موضوع پر گفتگو ہوگی۔ دنيا بھر سے اسلامی معاشيات كے ماہرين اور متفكر حضرات اس سيمينار میں شركت كریں گے اور تجارت ،منيجمنٹ كے سسٹمز، مالی ادارے، بينكنگ، انشورنس، ماركیٹنگ اور قانون ساز ادارے پر بات چيت ہوگی۔
960672