پاكستان میں اسلامك بينكنگ پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

پاكستان میں اسلامك بينكنگ پر سيمينار كا انعقاد

22:46 - February 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2281252
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں 28 فروری 2012ء كو ايك بين الاقوامی اسلامك بينكنگ سيمينار كا انعقاد كياجارہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "pak Observer"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے یہ سيمينار اسلامی تجارت مركز رفاہ(RCIB)كے زير اہتمام منعقد كياجائےگا۔
اسلامی تجارت مركز بين الاقوامی يونيورسٹی رفاہ اسلام آباد كے ساتھ وابستہ ادارہ ہے۔ اس سيمينار كا موضوع "شريعت اسلامی میں مينيجمنٹ اور تجارتی خدمات" ہوگا اور یہ دودن جاری رہے گا۔
اس سيمينار سے پہلے 27 فروری كو ايك وركشاپ كا بھی اہتمام كيا گيا ہے جس میں "خاندانی انشورنس شريعت اسلامی كی نگاہ میں" كے موضوع پر گفتگو ہوگی۔ دنيا بھر سے اسلامی معاشيات كے ماہرين اور متفكر حضرات اس سيمينار میں شركت كریں گے اور تجارت ،منيجمنٹ كے سسٹمز، مالی ادارے، بينكنگ، انشورنس، ماركیٹنگ اور قانون ساز ادارے پر بات چيت ہوگی۔
960672
نظرات بینندگان
captcha