امريكی فوجيوں كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی پر "آيسسكو" كا شديد احتجاج

IQNA

امريكی فوجيوں كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی پر "آيسسكو" كا شديد احتجاج

23:32 - February 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2281285
بين الاقوامی گروپ : تعليم ، علوم اور ثقافتی امور كے اسلامی ادارے ﴿آيسسكو﴾ نے ۲۳ فروری كو امريكی فوجيوں كی جانب سے افغانستان میں مذہبی كتابوں اور قرآن كريم كے نسخوں كو نذر آتش كرنے پر شديد احتجاج كيا ہے ۔
ايرن كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيسسكو نے ايك بيان میں اس بات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ كلام اللہ كو نذر آتش كرنے كا مذموم عمل نسل پرستانہ جرائم كی عكاسی كرتا ہے واضح كيا ہے كہ اس مجرمانہ حركت كے ذمہ دار افغانستان پر قابض امريكہ اور اس كے حليف نیٹو كے اراكين ہیں ۔
واضح رہے كہ آيسسكو نے بين الاقوامی اداروں ،اسلامی تعاون تنظيم كے اراكين ،سلامتی كونسل ،اقوام متحدہ كی انسانی حقوق كونسل اور اسلامی جماعتوں سے اس قسم كے نسل پرستانہ اقدام كی پرزور مذمت اور اس واقع میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لیے نیٹو كے حكام پر زور ڈالانے کی اپيل كی ہے ۔
959226
نظرات بینندگان
captcha